• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ چھاؤنی اور مرالہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب میں تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لیے اعلیٰ تربیتی معیار ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ  کیا، جہاں کورونا کی روک تھام اور قیمتی زندگیاں بچانے میں میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سی ایم ایچ گوجرانوالہ کی اپ گریڈیشن منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین