• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار پہنچ گئے، موٹر سائیکل پر سوار شہری کو لوٹنے والے ایک ڈاکو کو پولیس اہل کاروں نے دبوچ لیا۔ مقابلے کے دوران زخمی ملزم سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں ہوا۔ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو سڑک کے کنارے موٹر سائیکل کے ساتھ کھڑے ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران 4 پولیس اہلکار 2 موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچ گئے۔ ایک ڈاکو کو پولیس نے پکڑ لیا جبکہ دوسرے ڈاکو نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا تو مصروف سڑک کے بیچ اہلکاروں اور ملزم میں ہاتھا پائی ہوئی۔ ملزم نے فرار ہونے کے لیے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 3 موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

تازہ ترین