• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن واقعہ، مکینوں کے متضاد بیانات سے دھماکے کی نوعیت مشکوک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال مسکن کی عمارت میں ہونے والے دھماکے پر بلڈنگ کے مکینوں کے متضاد بیانات سامنے آنے سے دھماکے کی نوعیت مشکوک ہوتی جارہی ہے، جمعرات کو وہاں کے بیشتر مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بلڈنگ میں گیس کی کسی قسم کی بو نہیں تھی۔

جو گھر اس سے متاثر ہوئے وہاں بھی ایسی کوئی بو نہیں تھی، ان کا کہنا ہے کہ بلڈنگ گرنے کے باوجود گیس لائن کو بھی نقصان پہنچا تھا مگر صورت حال مختلف تھی، دوسری جاب بعض مکینوں نے کہا ہے عمارت میں موجود بنک میں کچن قائم تھا جہاں سے اکثر گیس کے لیک ہونے کی بو آتی تھی جس کی شکایت بینک کے اسٹاف سے بھی کی گئی تھی اور انہوں نے گیس کمپنی کے حکام سے رابطہ کیا ہوا تھا مگر بروقت کوئی ہنگامی کام نہ ہونے سے یہ المناک واقعہ سامنے آگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور جن کے فلیٹ تباہ ہوئے ہیں ان کو حکومت دوبارہ تعمیر کر کے ہمارے نقصانات کا ازالہ ہوسکے گا، انہوں نے شکایت کی کہ حکومت نے تاحال ہم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین