• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹزن پورٹل پر موصول شکایات فوری رفع کئے جائیں‘وزیر بلدیات

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختو نخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طورپر حل کئے جائیں اور ایسی شکایت جو قابل حل اور معقول ہو انکا فوری حل نکالا جائے تاکہ جس مقصد کے لئے پاکستان سیٹزن پورٹل بنایا گیا ہے وہ پورا ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ بلدیات میں پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والے کمپلینٹس کے حل کے بارے میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر محکمہ بلدیات فوراً ایکشن لے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ انھوں نے آفسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے آنے والی شکایات پر بھی فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ انکا خاتمہ کیا جا سکے۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ شکایات جن زبانوں میں موصول ہوتی ہیں کوشش کی جائے کہ اسی زبان میں جواب دیا جائے تا کہ شکایت درج کرنے والے کو وصول جواب میں آسانی ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہر ماہ شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے اجلاس بلوایا جائے گا تاکہ وہ اپنی نگرانی میں لوگوں کے شکایات حل کر سکے۔
تازہ ترین