• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رہنمائوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیا جائے

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ کے مقامی رہنما حاجی ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسوںکو دیکھ کرحکمرانوں کےاوسان خطا ہوگئے ہیں۔کراچی کے جلسے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو فجر کے وقت ہوٹل کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ انہیں بغیر کسی جرم گرفتارکیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اورملوث افرادکوسزائیں دی جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن رہنمائوں کی ناجائزاورغیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرکے ملک میںحقیقی جمہوریت لائی جائے۔
تازہ ترین