• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کو بچپن میں کس چیز سے ڈر لگتا تھا؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتادیا کہ اُنہیں بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہوں نے میرون رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ مرر سیلفی لیتی دکھائی دے رہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئرکردہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن میں اکیلے رہنے سے ڈر لگتا تھا، آج اُسی اکیلے پن میں سکون ملتا ہے۔‘ اس کے آگے اپنے کیپشن میں انہوں نے ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔

جنت مزرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 14 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 93 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک رضااللّٰہ نامی صارف نے جنت مرزا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت بدلتا ہے تو ہم بھی بدل جاتے ہیں۔‘

جنت مرزا نے اس سے قبل اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ٹک ٹاک بند ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ مجھے تمام آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا ہے، پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا بہت شکریہ۔‘

واضح رہے کہ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ دو روز قبل ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ 

تازہ ترین