• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور امریکا کے درمیان سیٹیلائٹ ڈیٹا پر عسکری معاہدے کی تیاری

بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ عسکری معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ معاہدے کا اعلان اگلے ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری دفاع کے دورہ بھارت کے دوران کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق  معاہدے سے بھارت کو مختلف فضائی اور میدانی ڈیٹا تک رسائی کا موقع ملے گاجبکہ معاہدے کا مقصد چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کابینہ نے بدھ کے روز معاہدے کے حتمی مسودے پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ امریکی کمپنیوں نے بھارت کو 2017 سے اب تک 21 ارب ڈالرسے زائد کا اسلحہ فروخت کیا۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت بھارت پر حساس معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان پہلے ہی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ ہو رہا ہے، خاص کر خطے میں چین کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

تازہ ترین