• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپا لیگ: اے سی میلان کا شاندار آغاز، سیلٹک کے خلاف 3۔1 سے فاتح

یورپا لیگ گروپ ایچ میں اٹالین کلب اے سی میلان نے اسکاٹش کلب سیلٹک کے خلاف تین۔ایک سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کا شاندا ر آغاز کیا۔ اے سی میلان کی جانب سے کرونچ، ڈیاز اور ہوگ نے گول اسکور کئے۔

گلاسگو میں کھیلے گئے یورپا لیگ گروپ ایچ کے اپنے افتتاحی میچ میں اٹالین کلب اے سی میلان نے ابتداء ہی سے مخالف ٹیم سیلٹک پر دباؤ بڑھائے رکھا۔

میچ کے 14ویں منٹ میں کرونچ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ وقفے سے قبل ڈیاز نے گول کرکے برتری دو۔صفر کردی۔


دوسرے ہاف میں اسکاٹش کلب سیلٹک نے بہتر کھیل پیش کیا، 76ویں منٹ میں الیونسی نے گول کرکے اسکور دو۔ایک کردیا، جس کے بعد سیلٹک نے میچ برابر کرنے کے لیے مخالف گول پر لگا تار حملے کئے۔ لیکن جوابی حملے کے نتیجے میں آخری لمحات میں گول کی بدولت میلان نے تین۔ایک سے فتح حاصل کرلی۔

تازہ ترین