مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ ایک گھبرائے ہوئے، ضدی اور ہارے ہوئے انسان ہیں۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سعودی عرب اور چین سے تعلقات خراب کرائے، اب برطانیہ چلے ہیں، برطانیہ میں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ جائیں گے اور وہ کسی کو ہاتھ پکڑ کر جہاز میں بٹھا دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ان کے ڈی این اے میں تو ڈائیلاگ ہے ہی نہیں۔ چیئرمین سینیٹ ڈائیلاگ کرائیں جن میں سب اسٹیک ہولڈر شریک ہوں اور اگلے دس برسوں کا کوڈ آف کنڈکٹ بنائیں، آزاد الیکشن کا راستہ ہموار کریں، کاش وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر مودی سے بھی کہہ سکتے کہ وہ کشمیر آزاد کرائیں گے۔