آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹک ٹاک کی بحالی سے سکون ملا، بیحد خوش ہوں، جنت مرزا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا ٹک ٹاک بحال ہونے پر حیرت انگیز بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جواب دئیے، جس میں انہوں نے پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحالی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی بحالی سے سکون ملا، اب وہ بے حد خوش ہیں۔دوسری جانب جنتمرزا کے پرستار نے تبصرہ کیاکہ پہلے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا اب اندھیرے میں سکون ملتا ہے، اس خیال سے جنت نے بھرپور اتفاق کیا۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ معروف پاکستانی فلم ساز سید نور ملک میں پنجابی فلم سنیما کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے جلد ایک نئی فلم شائقین کیلئے پیش کریں گے جس کی ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کریں گی۔ یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن

ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی، جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔

دل لگی سے مزید