• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن: لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج، دو خواتین سمیت 11افراد گرفتار

ڈبلن (نمائندہ جنگ) ملک میں کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کے فیصلے کیخلاف عوام نے احتجاج کیا ہے ، شہر کے وسط میں حکومتی فیصلہ کے خلاف لوگوں نے بھرپور مظاہرہ کیا، صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لےاہلکار حرکت میں آگئے اور دو خواتین سمیت گیار افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار نو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، حکومت کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے افراد نے قانون ہاتھ میں لیاان کا ارادہ کاروبار کو نقصان پہچانا اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا تھا، حکومت اس قسم کے ہتھکنڈوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، گارڈا کمشنر ڈریو ہیرس نے کہا کہ باقی دنیا کیطرح آئرلینڈ میں بھی کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرملک میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیاہے جس پر زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ماسک پہننے کے خلاف ایک متحرک گروپ نے گزشتہ روز حکومتی فیصلہ کے خلاف عوامی احتجاج کی کال دی جس پر شہر کے وسط میں مختف سٹریٹ پر لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کرنا شروع کردیا احتجاج کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کی مختلف سٹریٹ پر لوگ جمع ہیں اور حکومت کے اس فیصلہ پر احتجاج شروع کردیا۔اس موقع پر گاڈر نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات شروع کیے اور انہیں بتایا کہ وہ پبلک ہیلتھ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرہے ہیں، لہذا جتنی جلد ممکن ہو وہ منتشر ہو جائیں اس کے بعد ہجوم منتشر ہونا شروع ہوگیا، مگر بہت سےاحتجاجیوں نے منتشر ہونےسے انکارکردیا جس کے بعد صورتحال خراب اور سٹریٹ میدان جنگ بن گئی۔  
تازہ ترین