کراچی (جنگ نیوز)سابق وزیر اعظم و امیر حزب اسلامی افغانستان انجینئر گلبدین حکمت یار کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ خصوصی گفتگو کے دوران پاک افغان تعلقات، دو طرفہ تجارت، طالبان سے مذاکرات اور امریکی فوج کے انخلاء سمیت دیگر اہم اُمور پر اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔