• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے تو کاؤنٹر کرے، شاہد خاقان


کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اگر حکومت کو کوئٹہ کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے تو اس کو کاؤنٹر کرے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا کہ برطانوی حکومت کویہ فیصلہ کرنامشکل نہیں ہوگااور وہ نواز شریف کو بھیجیں گے ۔

پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ایک طرف تو اپوزیشن کا اتحاد پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ جنوری سے پہلے حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔لیکن دوسری طرف حکومت اس وقت دباؤ ڈال رہی ہے کہ کسی طرح سے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یہ بیان دیا ہے کہ 15 جنوری سے پہلے نواز شریف پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے۔ 

اسی سے متعلق آج وزیراعظم عمران خان سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کس قسم کی کارروائی اس وقت جاری ہے تووزیراعظم نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے برطانیہ جانا پڑا اور برطانوی وزیراعظم سے بات کرنی پڑی تو میں وہ بھی کروں گا۔

تازہ ترین