• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف 15 جنوری تک جیل میں ہوں گے، بلاول نے بدلہ لے لیا، شبلی فراز

نوازشریف 15 جنوری تک جیل میں ہوں گے، بلاول نے بدلہ لے لیا، شبلی فراز


اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالت کو مطلوب مجرم نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانے کے لئے قانونی اور سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں ،15جنوری 2021تک نواز شریف کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہونگے ‘ ان کو نہیں چھوڑینگے ‘لوٹا گیا پیسہ بھی وصول کرینگے‘کراچی واقعے کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں‘ان کے متضاد بیانات سے لگتا ہے کہ بلاول نے شاید ان سے اپنی والدہ کا بدلہ لے لیا ‘نون لیگ میں کھینچاتانی ہو رہی ہے اور بہت جلد تقسیم ہوجائے گی ‘کراچی واقعہ ایک ڈرامہ ہے ، حقیقت میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی آپس میں گیم کر رہے ہیں ، کیپٹن صفدر گرفتاری کی ویڈیو فوٹیج نے سندھ حکومت اور مسلم لیگ ن کے بہت سے دعوئوں اور سفید جھوٹ پر پانی پھیر دیا ، دورازہ توڑنے ، کھینچا تانی یا زبردستی کہیں بھی نظر نہیں آئی ،ان کی سیاست ختم ہو گئی‘ ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت اور پولیس کا معاملہ ہے‘ مریم نوازکے چہرے پر آج پریشانی اور بوکھلاہٹ کے آثار نمایاں تھے۔

تازہ ترین