ملتان(نمائندہ جنگ)پنجاب میں دو خواتین سے زیادتی اور بلیک میلنگ، پولیس کارروائی شروع کردی گئی،ملتان کی سینِٹری ورکر زیادتی کا نشانہ بنی، وہاڑی میں ملزم کی گھر میں گھس کر زیادتی، ویڈیوز بنانیکا الزام لگایا گیا،خاتون سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج، وہاڑی میں ملزم کی خاتون سے زیادتی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق ملتان صدر پولیس کو خاتون نے بتایا کہ پی ایچ اے میں بطور سینٹری ورکر ڈیوٹی کرتی ہوں،ملزم حمزہ قاسم نے کہیں سے میرا نمبر لیکر مجھے تنگ کرنا شروع کردیا، جس نے مجھے بلیک میل کرکے اپنی باتوں میں الجھا کر ملنے پر رضا مند کرلیا، وہ مجھے ایک خالی مکان میں لے گیا، نشہ آور مشروب پلاکر مجھے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور میری برہنہ حالت میں وڈیو بنا کر نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔