• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر سندھ کی عوام کی ملکیت ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہے اور صوبے کے عوامی مفادات کیلئے استعمال ہونگے، جزائر پر کوئی بھی منصوبہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع نہیں ہوگا اس حوالے سے مسائل وفاق اور سندھ حکومت آپس میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں، عدالتوں میں جانے سے وقت ضائع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جزائر کی زمین سندھ کے لوگوں کی ملکیت ہےاور سندھ کے لوگوں کی ہی رہے گی جزائر کی زمین سندھ کی عوام کے مفادات کے لیے استعمال ہوگی جزائر پر کوئی بھی منصوبہ سندھ حکومت کے مشاورت کے بغیر نہیں بنے گا مسائل وفاق اور سندھ حکومت آپس میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں جزائر کا مسئلہ عدالتوں میں حل نہیں ہوگا آرڈیننس میں جو ترامیم سندھ حکومت کہے گی وفاق کرنے کو تیار ہے اگر جزائر پر ترقی ہوگی تو اس سے سندھ کے عوام کا فائدہ ہوگا ۔

تازہ ترین