• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ میں کار پر فائرنگ ، اسکول ٹیچر جاں بحق

ہالا(نامہ نگار) ٹھٹھہ مکلی ہائی اسکول کے سینئر ٹیچر ہالاکےنواحی گاؤں فاتحہ خوانی کیلئےاپنےآبائی گاؤں آرہے تھے کہ راستےمیں مسلح افرادنےان کی کارپرفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں علی نواز موقع پرہی ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتےہی گاؤں کےلوگ جائے وقوع پہنچے ۔احتجاج کرتے ہوئے لاش قومی شاہراہ پررکھ کر دھرنا دیا گیا قومی شاہراہ کی دونوں جانب کاروں بسوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کےساتھ مال بردارگاڑیوں کی قطاروں نےملک گیرٹریفک کی روانی بندکردی۔ پہیہ جام ہونے سے دوردراز کےمسافروں کوبھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑا طلباءطالبات تعلیمی اداروں اورملازمین اپنے دفاتر پہنچنے سے قاصر رہے ایس ایس پی آصف بگھیو کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ قتل دیرینہ دشمنی کا ساخسانہ بتایا جاتاہے۔

تازہ ترین