• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیشن کا الزام ،میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نےکمیشن اور بے قاعدگیوں کے الزام میں میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ وسیم مصطفیٰ سومرو اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید الرحمان کو معطل کر دیا سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سےجاری کر دہ نوٹیفیکشن میں ان دونوں افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نےضلع میں ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں سنگین بے قاعدگیاں کی ہیں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےقواعد کو نظر انداز کیا اور مجاز حکام سےاجازت نہیں لی گئی کم رقم کے چالان جاری کئے گئے جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچادونوں افسروں کو جلد چارج شیٹ دی جائے گی۔

تازہ ترین