کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقات و اجلاسوں میں شرکت کرنے کے ساتھ الخدمت کے مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیں گے جبکہ تنظیمی صورتحال کیساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت و فیصلے بھی کریں گے ۔ دورے کے دوران الخدمت کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد کے ہمراہ مسلم باغ میں معذوروں میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔