ملتان(سٹاف رپورٹر)30نومبر کو ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس سابق ایم پی اے محمد علی کھوکھر کی رہائش گاہ پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق رشید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد طارق رشید ،محمدعلی کھوکھر نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اورہمیشہ رہے گا پاکستان کی عوام اس جھوٹے سلیکٹڈ عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے، ملتان کا یہ جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔اجلاس میں عثمان خان بابر،رحمت رحمانی، ملک اسلم ڈوگر،آفتاب اعوان، ملک محمد بخش بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔