• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ شمیم اختر کا پنجاب کالجز کی مختلف برانچز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان شمیم اختر نے پنجاب کالجز کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور کورونا و ڈینگی ایس او پیز پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کرونا وڈینگی سے بچاؤ کی حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کررہا ہے، طلبہ کی صحت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے اس موقع پر کالجز کی سائنس لیبارٹریز اور کتب لائبریریوں کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
تازہ ترین