• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں اعزازی جج کے عہدے پر فائز پاکستانی کون؟

جرمن شہر ہائیڈل برگ کی سٹی پارلیمنٹ کے ممبر پاکستان نژاد جرمن وسیم بٹ کو پانچ سال کے لیے کالسروئے شہر کی ہائیکورٹ عدالت کا اعزازی جج نامزد کیا گیا ہے۔

جرمنی کے عدالتی نظام میں وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں جن کی اعزازی جج کے اہم عہدہ پر نامزدگی ہوئی ہے۔

کالسروئے شہر کی ایڈ منسٹریٹیو کمیٹی نے وسیم بٹ کی25 -2020 کے عرصے کے لیے ہائی کورٹ کے اعزازی جج کی منظوری دی ہے۔

پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ اپنی اس نئی ذمہ داری کا حلف 26 اکتوبر کو اٹھائیں گے۔

بحثیت اعزازی جج ان کو ناصرف زبانی سماعت بلکہ فیصلہ سازی کے حوالے سے بھی دیگر ججوں کی طرح کے مکمل حقوق حاصل ہونگے ۔

پاکستانی شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ 2014 سے ہائیڈل برگ کی بلدیاتی کونسل کے منتخب رکن ہیں، اس کے علاوہ وہ شہر کی مائیگریشن کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔

پاکستان میں تعینات سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وسیم بٹ کو یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین