• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت میں کسی کو لاپتہ نہیں ہونا چاہیے: شیریں مزاری


وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں کہ جمہوریت میں کسی کو لاپتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایک بیان کے ذریعے ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتار کر کے مقدمہ بنانے والوں سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی سمیت مضبوط قوانین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید لاپتہ ہو گئے، اہلِ خانہ کے مطابق علی عمران گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔


انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی عمران آدھے گھنٹے میں واپسی کا کہہ کر نکلے تھے تاہم ان کی گمشدگی کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔

علی عمران سید کی گمشدگی سے متعلق کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین