پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم، صدر منصب کے اہل نہیں رہے۔
قلات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ ہر صورت میں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو وہ گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے۔
سربراہ پی ڈی ایم و جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ بھاگنے والے نہیں۔