• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی ایسٹ کا علی عمران سید کے بھائی سے رابطہ

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ ساجد سدوزئی نے سچل تھانے میں جیونیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے بھائی سے ملاقات کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے سچل تھانے پہنچ کر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کے مقدمہ اندارج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ کوشش ہے علی عمران سید کو جلد باحفاظت بازیاب کرالیا جائے۔


ساجد سدوزئی نے پولیس افسران کو جائے وقوعہ کی فوٹیجزحاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایس ایس پی ایسٹ تھانے سے جائے وقوعہ کےلیے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کو 16 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی عمران جمعہ کی شام گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے مگر واپس نہیں آئے۔

مسز علی عمران سید کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے، موبائل فون گھر میں اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اس طرح کا واقعہ اس سے قبل نہیں ہوا، شواہد اکٹھے کرکے کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

تازہ ترین