پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی کہتے ہیں کہ خدشہ ہے کہ ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید اپنے فرائض ادا کرنے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایک بیان میں ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ صحافیوں کو لاپتہ کرنے اور سنسر شپ سے سچ کو نہیں دبایا جاسکتا، آزادیٔ صحافت پر یہ حملہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید لاپتہ ہو گئے، اہلِ خانہ کے مطابق علی عمران گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی عمران آدھے گھنٹے میں واپسی کا کہہ کر نکلے تھے تاہم ان کی گمشدگی کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔
علی عمران سید کی گمشدگی سے متعلق کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔