• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حسن نثار (21اکتوبر 2020) روٹی کے گرد بھوک کا رقص

٭ جناب! آپ کا کالم انتہائی جامع اور زبردست ہے جس میں بڑے اچھے انداز سے ہمارے سسٹم کی نمایاں خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آپ کا تجزیہ صد فی صد درست ہے، واقعی آج کے دور میں ہر کوئی صرف روٹی کے حصول میں لگا ہوا ہے۔ (الفت رسول مرزا)

حامد میر (22اکتوبر 2020) ہوش کے ناخن لیں!

٭ حامد میر صاحب، شیخ رشید صاحب نے اشاروں کنایوں میں وہ سب پہلے ہی کہہ دیا تھا جو اب ہو رہا ہے جس کی تردید کہیں سے نہیں آئی۔ میرے خیال میں سب کنٹرولڈ طریقے سے ہو رہا ہے۔ حالات حقیقتاً قابو سے باہر نہیں۔ (مقرب علی، اٹک)

انصار عباسی (19اکتوبر 2020) سب کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے

٭ جناب عباسی صاحب، آپ کی تحریر پڑھ کر دل کو اطمینان ہوتا ہے۔ آپ اِن حالات اور ماحول میں اسلامی نظریے کا خیال کرتے ہیں، پاکستان میں بےراہ روی، بےحیائی اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ارباب اختیار اس پر سخت ایکشن لیں۔ (ظفر ملک۔ راولپنڈی)

ارشادبھٹی (22اکتوبر 2020) اللہ خیرکر كے

٭ بہت خوب ارشاد بھٹی صاحب، آپ کا کامل تجزیہ درست اور سراہے جانے کے قابل ہے لیکن ضروری ہے کہ اِن سب مسائل کو حل بھی کیا جائے۔ عوام اب غدار، غدار سن کر تنگ آ چکے ہیں یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ (محمد مصطفی۔ کراچی)

محمد مہدی (21اکتوبر 2020) ہرملک مصر نہیں

٭ محمد مہدی صاحب! آپ نے زبردست کالم لکھا۔ جو کچھ کہا گیا، وہ تاریخی طور پر ثابت شدہ حقیقت ہے۔ بدقسمتی سے لامحدود طاقت اور اختیار آدمی کو دیوانہ بنا دیتا ہے۔ آپ کا تجزیہ سب متعلقہ افراد کے لئے آنکھیں کھولنے والا ہے۔ (محمد لطیف چوہدری۔ لاہور)

تازہ ترین