• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مسلح افواج کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے 2لاکھ سے زائد فوجی دستوں نے 28 ممالک میں اقوام متحدہ کے 46 قیام امن مشنوں میں اپنا حصہ لیا ہے۔ اس دوران عالمی امن کے حصول کیلئے ہمارے 158 پاکستانی پیس کیپرز نے اپنی جانوں کی بھی قربانیاں دی ہیں۔

تازہ ترین