• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر طالبہ نے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بنادی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بہادر طالبہ نے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بنادی ‘ آٹو بھان روڈ پر طالبہ کی جرات مندی پر مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

دیگرعلاقوں میں نامعلوم افراد 3موٹرسائیکلیں اور شادی ہال کے باہر سے 4کاروں کی بیٹریاں چوری کرکے فرارہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حسین آباد تھانے کی حدود میں آٹو بھان روڈ پر ہفتہ کو محمود گارڈن کے قریب انیس حسین انسٹیٹیوٹ کی طالبہ بشریٰ کلاس ختم ہونے کے بعد گھر جارہی تھی۔

موٹرسائیکل سوار 2مسلح افراد نے اس سے موبائل فون چھین لیا جس پر طالبہ نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں سے موبائل فون واپس چھین کر شور مچادیا جس پر مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

تازہ ترین