• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر ملتان میں شیڈول جی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے وہ ڈرگ سیل لائسنس جو کیٹیگری بی پر اس وقت کے قانون کے مطابق جاری کئیے گئے ان میڈیکل سٹوروں پر شیڈول جی کی ادویات فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور شیڈول جی کی ادویات صرف فارمیسی پر فروخت ہوسکیں گی، اس طرح لاکھوں کی تعداد میں کیمسٹ اور ان کے ملازمین بے روز گار ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان اختر بٹ نے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیڈول جی کو نافذ کرنا بھی ہے تو 2007سے پہلے کے ڈرگ سیل لائسنسوں کو مستثنیٰ قرار دیا جائے، اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
تازہ ترین