• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار اور کارکن جلسے میں کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں، اے این پی کی مرکزی قیادت کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا کوئٹہ کا جلسہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے بلکہ اس دوران قائدین اور کارکنوں نے جانوں کے نذرانے تک پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ائیرپورٹ پر روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی پر بھی اس طرح کی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔
تازہ ترین