• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی : کوئٹہ شہر میں زندگی عذاب بن گئی ،چشتی

کوئٹہ(آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ محی الدین آغا قلعہ پائندخان موسی کالونی خلجی کالونی سریاب نواں کلی شالدرہ سمیت مختلف علاقوں سردی کی آمدکیساتھ بھی غائب گھروں میں کھانے پکانے کی گھریلو مشکلات میں اضافہ عوام پریشانی میں مبتلاہے گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے وجہ سے کوئٹہ شہروگرنواح باسی کے زندگی عذاب بن گیا ہے گیس پریشر کمی کو سردی میں پنجاب کی طرح RLNG سے پورا کیا جائے قدرتی گیس کا بحران سے حالات مزید سنگین ہوتا دکھائی دے رہا ہے گیس کی شدیدقلت سے عوام سخت پریشان ہیں کہیں عوام گیس سلنڈر کی تلاش میں نظر آتے ہیں تو کہیں مہنگی لکڑی خریدی جارہی ہے گیس کی قلت سے لکڑی کے چولہوں اور سلنڈر کا دور لوٹ آیا ہے اور گیس کی کمی سے جنگلات ختم ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بھاری بھر بلوں سے غریب عوام پریشانی کا شکار ہے اورگیس ہے نہیں توکس چیزکا بل ادائیگی کے باوجود بغیر کسی نوٹس اور پیشگی اطلاع کے میٹر اتار لیتے ہیں اور پھر جرمانہ کیساتھ اسکو گیس کا بل بھیج دیادیا جاتا ہے ۔
تازہ ترین