• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، محمد حسنین

فاسٹ بولر محمد حسنین نےکہا ہے کہ وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایک بیان میں محمد حسنین نے کہا کہ زمبابوے سیریز سے پہلے پریکٹس میچز سے اچھی تیاری کا موقع ملا، ان میچز میں سب ہی کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ کھیل کر آئے ہیں، سب کھلاڑی ردھم میں ہیں۔


فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میچز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں ہونے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہورہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بولنگ کوچ وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، بہت ہی پرجوش ہوں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔

محمد حسنین نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ اپنی فٹنس کو مزید بہتر کروں تاکہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھیل سکوں۔

تازہ ترین