• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر بہت حد تک راضی ہوگیا

انگلش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے بہت حد تک راضی ہوگیا ہے۔

ای سی بی ذرائع کے مطابق اگلے سال انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔

ای سی بی ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر انگلش کرکٹ بورڈ میں کافی مثبت تاثرات ہیں اور بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انگلش ٹیم جنوری میں3 میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ’پاکستان دوست‘ سابق انگلش کرکٹرز انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ کی امیج بلڈنگ پر کام کررہے ہیں، جس کی وجہ سے برطانوی براڈکاسٹرز میں بھی پاکستانی کونٹیٹ کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو جنوری میں3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے، جس کے لیے 12 سے 20 جنوری کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

تازہ ترین