• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5: فائنل سمیت باقی میچز لاہور سے کراچی منتقل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے باقی 4 میچز لاہور سے کراچی منتقل کردیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 5 کے فائنل سمیت باقی رہ جانے والے میچز لاہور میں دُھند کے باعث کراچی منتقل کردیے ہیں۔

پی سی بی نے زمبابوے کےخلاف ہوم سیریز کے 3 ٹی 20 میچز بھی لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیے۔


پی سی بی حکام کے مطابق پی ایس ایل 5 کے میچز کی تاریخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، جو 14، 15 اور 17 نومبر کو شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچز 7، 8 اور 9 نومبر کو شیڈول ہیں، کھلاڑیوں اور متعلقہ لوگوں کی صحت کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین