• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کو دنیا بھر سے کورونا وائرس کے 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمعے کو کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 4 لاکھ 49  ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دنیا بھر سے کورونا وائرس کے 4 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ریکارڈ کورونا وائرس کیسز میں سے نصف تعداد یورپی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہے۔

تازہ ترین