آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا، عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا۔

عثمان بزدار نے کوئٹہ جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کو متنازع بنا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش ہو رہی ہے، ادارے ہمارا فخر ہیں، اداروں کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر قوم کو ناز ہے، انتشار پھیلانے والے اداروں کو متنازع بنانے سے باز رہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو شناخت دی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا، اب صوبہ بھی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید