کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی جانب سے فون پر خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے راجہ بشارت نے 2 روز قبل سی سی پی او سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے اسپیشل برانچ سے بھی سی سی پی او سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔