• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسبان عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاسبان ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، پاسبان پاکستانیوں کی بھلائی کے لئے تعصب سے پاک سیاست کرتی ہے، نوجوانوں کی پاسبان میں جوق در جوق شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ عوام نے وراثت پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان کی عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عوام بادشاہی جمہوریت کو مسترد کر کے پاسبان جیسی جمہوری پارٹی میں شامل ہوں گے، وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام گلشن اقبال فرنیچر مارکیٹ میں ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر اقبال ہاشمی، وسیم الدین شیخ، سردار ذوالفقار، ارشاد علی شیخ، ساجد خان، فرحان اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین