• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جج نے وی چیٹ پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

سان فرانسسکو(شِنہوا)کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی ایک امریکی جج نے چینی کمپنی ٹینسینٹ کی ملکیتی، پیغام رسانی، سوشل میڈیا اور موبائل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ، وی چیٹ پر پابندی کے خلاف عدالتی حکم امتناع ختم کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے۔سان فرانسسکو میں مجسٹریٹ جج لارل بیلر نے فیصلہ دیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ اضافی شواہد عدالت کے گزشتہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے کہ امریکہ میں مقیم وی چیٹ کے صارفین ابتدائی حکم امتناع کے مستحق ہیں۔20 ستمبر کو خاتون جج نے ابتدائی حکم امتناع کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر روک دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وی چیٹ پر عائد پابندیاں امریکہ میں اس کے صارفین کے آئینی ترمیم کے حقوق کی خلاف ورزی کرسکتی ہیں۔
تازہ ترین