ریاض( شاہدنعیم) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز چند ماہ کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے، سعودی میڈیا نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 335افراد صحت یاب بھی ہوئے۔