تہران(اے ایف پی)ایرانی فوج پاسداران انقلاب کی جانب سے اتوار کو کہا گیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر اپنے فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ بری فوج کو اس حصے میں تعینات کیا گیاہے۔پاکپور نے کہا کہ ان دستوں کی تعیناتی کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ،اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے،کمانڈر پاکپور نے سرحدی حصے کا دورہ بھی کیا،خدا آفرین کا علاقہ ناگورنو کاراباخ سے متصل ہے۔