• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن مقدمات میں سست روی، نیب کی محکمہ انٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارکردگی پر تشویش

پشاور(ارشد عزیز ملک) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کےمحکمہ انٹی کرپشن کی جانب سےکرپشن کیسز کی تحقیقات میں تاخیرپرشدید تحفظات اور تشویش کااظہار کیاہے ۔نیب نے سال 2019-20 ء کے دوران 293 کیسز بھیجے لیکن اس دوران کئی ماہ گزرنے کے باوجود انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سےکوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ اس سلسلے میں نیب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انٹی کرپشن کے افسروںکو گزشتہ ہفتے طلب کیا گیا اور ان کی ناقص کارکردگی کے بارےمیں برہمی کااظہار کیا گیا۔ نیب کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بعض اہم کیسز محکمہ انٹی کرپشن کو بھیجے گئے جن میں پولیس پولیو کیس،مختلف جیلوں میں ہائی سیکورٹی زونز کی تعمیر ،جنگلات کی رائلٹی کا غلط استعمال شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایک اور اہم کیس جوکہ محکمہ صحت کے ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کے بارےمیں تھا تحقیقات کے لئے بھیجا گیا لیکن اس کیس کے بارےمیں بھی کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی ۔

تازہ ترین