کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کے موقع پر موبائل فون سروس کے بعد انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے جلسےکے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کی بنا پر کیا گیا۔موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ سیکورٹی انتظامات کی بنا پر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔