• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کی ملکیت کا تنازع، کار سوار 2 خواتین یرغمال بنا کر تھانے منتقل

حیدرآباد(بیورورپورٹ) بی سیکشن پولیس نے کار سوار 2خواتین کو یرغمال بنا کر تھانے منتقل کردیا۔ سوشل میڈیا پر خواتین کی جانب سے یرغمال بنانے اور 9گھنٹے گذرنے کے باوجود جانے کی اجازت نہ دینے اور گاڑی نہ چھوڑنے پر ایس ایس پی حیدرآباد سمیت اعلیٰ پولیس افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پرایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو جس میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پولیس نے انہیں بلا وجہ روک رکھا ہے، دراصل کار سوار خواتین کے گھر والوں نے یہ گاڑی جس میں وہ سوار ہیں، اس کے مالک سے فراڈکے ذریعے لی ہے۔

گاڑی مالک نے ہی ٹریکر کے ذریعے گاڑی کو بند کروایا ہے اور پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر گاڑی کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین