• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 25 کروڑ روپے کی گندم غائب، نیب کا نوٹس

سکھر (بیورورپورٹ ) ضلع کشمور اور کندھکوٹ کے فوڈ مراکز سے 25کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف، نیب ٹیم کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپے، ڈی جی نیب سکھر نے گرفتاریوں کا حکم دے دیا محکمہ خوراک کے افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی نیب سکھر نے گذشتہ روزکشمور ضلع کے مختلف سینٹروں پر گندم کی خریداری میں کرپشن کی شکایات پر نوٹس لیتےہوئے نیب کی ٹیموں کو کاروائی کی ہدایت کیں۔

جس پر نیب سکھر کے افسران پر مشتمل ٹیموں نے مجسٹریٹ کےہمراہ کشمور اور کندھکوٹ کے فوڈ مراکز پر چھاپے مارے اور وہاں پرموجود گندم کا اسٹاک چیک کیا تو 100 کلو گرام کی 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں۔

تازہ ترین