لاہور(نمائندہ جنگ) گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اہلکار کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون (م) کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، پولیس اہلکارکبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا جبکہ نجی ہوٹل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ملزم پولیس لائن میں تعینات ہے جسےپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی ایک شہری پر مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ اس کے اپنے کیخلاف بھی تھانہ سبزہ زار میں گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
ملزم کیخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی نے کہا متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔