پشاور (نمائندہ جنگ)پی ڈی ایم کے قائدمولانا فضل الرحمن،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف، پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر قائدین جب جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے پر جوش انداز میں انکا استقبال کیا۔ ٭…جلسہ ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔٭…جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئیں تھیں٭…جلسہ گاہ میں سیاسی قائدین کی حفاظت یقینی بنانے کے لئےڈائس پر بلٹ پروف شیشہ لگایا گیا تھا۔٭…ایوب اسٹیڈیم جمعیت ، پشتونخوامیپ ،بی این پی ،نیشنل پارٹی،مسلم لیگ(ن)،پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنو ں سےبھراہوا تھاہر طرف کارکن موجود تھے۔٭…کارکن جلسہ گاہ میں اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے جھنڈے لہراتے رہے۔ ٭…جلسے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔