• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، مقررین

میرشکیل الرحمٰن حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، مقررین 


لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کیخلاف اتوار کے روز بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم ، اویس قرنی ، یاسین مغل ، عائشہ اکرم، عزیز شیخ کے علاوہ سیکرٹری جنگ ورکرز یونین محمد فاروق،محمد شفیق ، محمد علی ، رومیو جالب ،افضل عباس ،اللہ رکھا، جیو، دی نیوز، آواز کے ورکرز ودیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے میرشکیل الرحمٰن حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ میرشکیل الرحمٰن کی بلاجوازگرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام اداروں کو میرشکیل الرحمٰن کی ناجائز گرفتاری کا نوٹس لینا چاہیے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ مقررین نے کہا ہماری احتجاجی تحریک میرشکیل الرحمٰن کی رہائی تک جاری رہے گی۔ جمہوریت اور آزادی صحافت پر حملہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے نعرہ بازی بھی کی گئی۔

تازہ ترین