• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی، من مانے نرخوں کی وصولی،انتظامیہ خاموش

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ملک میں بڑہتی ہوئی مہنگائی کے طوفان میں اضافہ سےشہریوں کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی سے ہر چیز کی قیمت لگاتے ہیں اور ہم اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔انتظامیہ اور حکومت دونوں اس مہنگائی کے سونامی کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔اس وقت مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں میں آلو 56 سے 69 روپے کلو، ٹماٹر 152 سے 165، ادرک 316 سے 335 ، لیموں 60سے88روپے فی کلو، لہسن148سے159،کدو30سے46،فراش بین73سے110،بھنڈی44سے55،بینگن27سے30،مٹر200سے260 ،ٹینڈا100سے110،کھیرا60سے68،شملہ مرچ 88سے142،سبز مرچ150سے170،پھول گوبھی66سے77،بند گوبھی65سے77،پالک گڈی14سے17،شلجم44سے55،ماڑو55سے66،مولی30سے36،کریلا60سے65،سبز توری55سے65،گاجر44سے47، پھلوں میں سیب 90سے 115روپے ،سیب گولڈن60سے80روپے فی کلو،کیلا58سے77روپے فی درجن،انگور130سے160روپے فی کلوجبکہ شیور انڈہ166روپے فی درجن تھے ۔ دوسری طرف مارکیٹ میں موجود دکانوں پر سیب120سے145روپے کلو،سیب گولڈن70سے100،کیلا65سے80روپے درجن،انگور145سے178روپے کلو، کدو45سے55روپے ،فراش بین83سے115روپے ،بھنڈی65روپے ،بینگن45روپے ،مٹر215سے280روپے ،ٹینڈا110سے120روپے فی کلو،کھیرا75سے82 کلو،شملہ مرچ155،پھول گوبھی70سے80روپے ،بند گوبھی75سے،پالک گڈی30،شلجم50سے60روپےکلو،ماڑو60کریلا65سے75 کلو،سبز توری75سے82اروی80سے95روپے فی کلو،گاجر55سے70روپے فی کلو اس کے علاوہ شیور مرغی200روپے فی کلو اور شیور انڈہ190روپے فی درجن فروخت ہو تے رہے۔
تازہ ترین